بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوکری اور شادی کے لئے وظیفہ


سوال

میں کچھ مسائل کی وجہ سے پریشان ہوں میری شادی ہوئی تھی میری اہلیہ چوں کہ امریکہ میں مقیم تھیں تو میں بھی وہیں رہتا تھا، مگر طلاق کے بعد میں سعودیہ میں مقیم ہوں، یہاں میری نوکری ہے مگر پروجیکٹ بیس ہے یعنی جب پروجیکٹ مکمل ہوجاتا ہے تو دوسرے پروجیکٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس دوران کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہوتا، خیر میں اب دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہوں مگر خاندان میں بھی ایسا کوئی تعلق نہیں کہ رشتہ مل سکے اور باہر کا بھی پتا نہیں، ایسا ہی میرے چھوٹے بھائی کی شادی کا معاملہ ہے۔

میں نے کسی  کتاب میں قرآن و حدیث کے حوالہ سے جادو کے حوالہ سے پڑھا ہے ایسا ہوتا ہے مجھے تو ایسا کوئی علم نہیں اور نہ خاندان میں ایسی کوئی بات سننے کو ملی ہے۔آپ راہ نمائی فرمائیں اور مجھ پر جادو ہے یا نہیں چیک کرکے بتائیں؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں جادو کے شک اور وہم میں مبتلا نہ ہوئیے، دنیاوی حالات اور آزمائشیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع بڑھادیجیے، نمازوں کی پابندی، استغفار کی کثرت اور دعاؤں کا اہتمام کیجیے اور صبح وشام آیۃ الکرسی، سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس تین تین مرتبہ پڑھ کر خود پر دم کرلیا کریں۔ 

روزگار کے لیے ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے جب بھی خیال آئےدرج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

’’اللّٰهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ‘‘.

اور رشتہ کے لیے ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

رَبِّ إنِّيْ لِمَآ أَنْزَلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٌ. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں