بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوافل بیٹھ کر پڑھنا


سوال

ہمارے ہاں نمازِ ظہر ، مغرب ، عشاء کے نفل عموماً بیٹھ کر پڑھے جاتے ہیں ،ایسے پڑھنے میں کوئی حرج تو نہیں ؟

جواب

 نوافل کھڑے ہوکر پڑھنا اور بیٹھ کر پڑھنا دونوں درست ہے، لیکن بیٹھ کر نفل پڑھنے کی بجائے  کھڑے ہوکر پڑھنے میں دوگنا ثواب ہے، یعنی جتنا ثواب کھڑے ہو کرنوافل  پڑھنے والے کو ملتا  ہے ،  بیٹھ کر پڑھنے والے کو اس کا آدھا ثواب ملتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں