ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
مرد کے لیے کاہلی، سستی اور لاپرواہی کی بنا پرننگے سر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے، البتہ اگر کبھی اتفاقاً ٹوپی ساتھ نہ ہو اور فوری طور پر میسر بھی نہ ہو سکتی ہو تو اس صورت میں ننگے سر نماز پڑھنے کی وجہ سے کراہت نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200771
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن