بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازی کا عکس شیشہ میں نظر آنے کا حکم


سوال

بعض مساجد میں شیشے کے دروازے اور کھڑکیاں ہوتی ہیں، جس میں سامنے ہونے کی صورت میں نمازی کا عکس نظر آتاہے،کیاا س صورت میں نما زہوجائے گی؟

جواب

نمازی کے سامنے شیشے کے دروازے یا کھڑکیاں ہوں تو نماز تو ہوجائے گی، البتہ اگر شیشے کی وجہ سے نمازی کی نماز میں خلل ہوتا ہو اور نمازی کی توجہ اس جانب جاتی ہو  تو نماز مکروہ ہوگی ؛ لہٰذا ایساشیشہ لگانا بھی مکروہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200159

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں