بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے بعد مصلی پلٹنا


سوال

ہماری مسجد کے امام صاحب نماز کے بعد مصلے کو پلٹ دیتے ہیں، کیا ان کا اس طرح کرنا درست ہے؟

جواب

امام صاحب سے دریافت کرلیا جائے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟  اگر مصلے کی حفاظت کے پیشِ نظر پلٹتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اور  اگر عوام الناس کے خیال کے مطابق پلٹتے ہیں کہ مصلی نہیں پلٹا گیا تو شیطان نماز پڑھ لے گا، تو یہ غلط اور بے اصل بات ہے، ایسی صورت میں امام صاحب کو حکمت کے ساتھ منع کردیاجائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200367

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں