بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی سنتوں کے بعد دعا مانگنے کو معمول بنانا


سوال

نماز کی سنتوں کے بعد دعا مانگنے کو معمول بنانا نہ بطورِ التزام کے نہ بطورِملامت  اس کےتارک کے ،اس کی شرعی حیثیت  کیاہے؟ 

جواب

فرض نماز کی سنتوں کے بعد اجتماعی دعاکے اہتمام کرنے کا خیر القرون کے زمانہ سے ثبوت نہیں ملتا ،  اس پر دوام اختیار کرنا  گو  کہ بطورِ التزام نہ ہو عوام الناس کے لیے باعثِ تشویش ہے، عوام الناس اس کو لازم سمجھنے لگیں گے ؛ اس لیے بہرحال اس پر دوام اختیار کرنادرست نہیں، انفرادی طور پر دعا مانگی جا سکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200675

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں