بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی اہمیت اور بے نمازی کا انجام


سوال

 نماز کی اہمیت اور بے نمازی کا انجام بتادیں۔

جواب

نماز دینِ اسلام کے فرائض میں سب سے اہم فریضہ ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں ایمان اور کفر کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز کو قرار دیا گیاہے، بے نمازی کا انجام فرعون، قارون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ بتایا گیا ہے۔اور اس کے علاوہ بھی نصوص میں بہت سی وعیدیں وارد ہوئی ہیں ۔  تفصیل کے لیے شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؓ کا رسالہ "فضائل نماز" اور مولانا اشرف علی تھانویؓ کی کتاب "حیاۃ المسلمین" کا مطالعہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201225

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں