بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں یاد آنے والی چیز  کو کیسے دور کر سکتے ہیں؟


سوال

نماز میں یاد آنے والی چیز  کو کیسے دور کر سکتے ہیں؟

جواب

نماز میں آنے والے خیالات سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ نماز میں جو کچھ پڑھا جارہا ہو اس کی طرف دھیان دیا جائے اور اس کے ترجمے میں غور و فکر کیا جائے۔ نیز ہر رکن کی ادائیگی کے وقت اس رکن کی سنتوں اور آداب کی مکمل رعایت اور اگلے رکن کا دھیان رکھا جائے۔ اس کے بعد بھی بلااختیار کوئی خیال آجائے تو اس پر مؤاخذہ نہیں ہے، البتہ جیسے ہی تنبہ ہو فوراً اپنا دھیان نماز کی طرف منتقل کردے، اپنے ارادے سے نہ سوچے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200100

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں