بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں موبائل سے قرآن دیکھ کر تلاوت کرنے کا حکم


سوال

 کیا تہجد نماز میں موبائل سے دیکھ کر تلاوت کی جا سکتی ہے ،تاکہ قیام کو لمبا کیا جا سکے؟

جواب

نماز میں قرآنِ مجید دیکھ کر پڑھنے سے خواہ وہ موبائل میں ہو یا مصحف میں، خواہ فرض میں  ہو خواہ نفل میں، اس  سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، لہذا  صورتِ مسئولہ میں تہجد میں قرأت لمبی کرنے لیے موبائل سے دیکھ کر تلاوت کرنا درست نہیں ہے۔  (البحر الرائق 2/10، ط: سعید) 

اگر چند سورتیں ہی یاد ہیں تو نفل نماز میں ایک سے زائد سورتیں پڑھ کر دوسری رکعت میں بھی وہی سورتیں بلاکراہت پڑھ سکتے ہیں، لہٰذا اگر تہجد میں طویل قیام مقصود ہو تو ایک رکعت میں کئی سورتیں پڑھ کر دوسری رکعت میں ان ہی کو دوبارہ پڑھ سکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200877

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں