نمازِ تراویح میں قرآن پڑھتے ہوئے سورتوں کے درمیان بسم اللہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ اگر نہ پڑھیں تو اس کی کیا دلیل ہے؟
نماز میں سورہ فاتحہ اور سورت کے درمیان اسی طرح دو سورتوں کے درمیان بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے، جیساکہ ''البحر الرائق'' میں ہے:
'' إن سمى بين الفاتحة و السورة كان حسناً عند أبي حنيفة''. ( فصل وإذا أراد الدخول في الصلاة كبر،١ / ٣١٢، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200522
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن