بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سجدے میں سر ہلانا


سوال

نماز میں سجدے میں سر ہلانے سے نماز کا کیا حکم ہے؟  نماز ہوجاتی ہے اور اس سر کا ہلانا کیسا ہے؟

جواب

اگر مذکورہ فعل غیر اختیاری ہو یعنی مصلی کا اپنے اختیار کے بغیر ہی کسی عذر کی وجہ سے سجدہ کی حالت میں سر ہلتا ہو تو یہ کوئی مکروہ فعل نہیں، نماز بلا کراہت درست ہو گی۔  اور اگر یہ فعل اختیار سے کیا جائے تو ایسا کرنا (مکروہِ تنزیہی) ہو گا، نماز حتی الامکان سکون و وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں