بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں خون نکلنا / فرض نماز میں اقامت کی شرعی حیثیت


سوال

1- دورانِ  نماز خون نکلنا؟

2- فرض نماز میں اقامت کی حیثیت؟

جواب

1۔ خون جسم سے نکل کر ٹپک جائے یا  یا اپنے مقام سے بہہ کر اس جگہ تک پہنچ جائے  جس کا دھونا وضو یا غسل میں فرض یا واجب ہے  تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، دورانِ  نماز ایسا ہونے سے نماز بھی فاسد ہوجائے گی۔(فتاوی شامی 1/134)

2۔ پانچ وقت کی فرض نماز اور جمعہ کی نماز جماعت سے ادا کرنے کے لیے اقامت کہنا مردوں کے لیے سنتِ مؤکدہ ہے۔(فتاوی شامی 1/385)۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں