بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں بچے کو گود میں اٹھانا، بچے کو خطرناک چیز کی طرف جاتا دیکھ کر نماز کا حکم


سوال

نماز میں روتے ہوئے بچے کو گود میں اٹھانے کا اور خطرناک چیز کے پاس جاتے  ہوئے بچے کو روکنے کا کیا حکم ہے؟

 

جواب

نماز میں از خود بچے کو گود میں اٹھانا عمل کثیر ہے، اس لیے بچے کو گود میں اٹھانے سے نماز فاسد ہو جائے گی۔

اگر بچے کو خطرناک چیز کے پاس جاتا دیکھ کر ایک دو بار ہاتھ کے اشارے سے روکنا  ممکن ہو تو روک لیا جائے نماز فاسد نہیں ہوگی، اور اگر نماز کو توڑے بغیر بچے کو بچانا ممکن نہ ہو تو نماز توڑ دینا واجب ہے۔

 


فتوی نمبر : 143710200042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں