کیا نماز سے پہلے اور نماز کے بعد درود پاک پڑھنا چاہیے؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا نہایت محبوب اور نیک عمل ہے، بلکہ اس کا حکم خود اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں فرمایا ہے؛ لہذا اگر کوئی شخص التزام اور کسی خاص اجتماعی ہیئت کے بغیر نماز سے پہلے اور بعد میں درود شریف پڑھتا ہے تو بلا شبہ اچھا عمل ہے، بشرطیکہ جہراً پڑھنے کی وجہ سے کسی کی نماز میں خلل واقع نہ ہوتا ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201554
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن