بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جنازہ کا طریقہ


سوال

نمازِ  جنازہ کاطریقہ بتادیں!

جواب

نمازِ  جنازہ کا طریقہ یہ ہے کہ میت کو آگے رکھ کر امام اس کے سینے کے مقابل کھڑا ہوجائے،جنازہ کی نیت کریں،پھر امام عام نمازوں کی طرح ہاتھ کانوں تک اٹھا کر تکبیرِ  تحریمہ کہے اور ہاتھ باندھ لےمقتدی حضرات بھی تکبیر کہیں،  جنازہ کی نماز میں چاروں  تکبیرات فرض ہیں ،اس لیے صرف امام کا کہنا کافی نہیں، پہلی تکبیر کے بعد ثناء پڑھیں، اس کے بعد دوسری تکبیر کہی جائے اور درود ابرہیمی پڑھاجائےاس کے بعد تیسری تکبیر کہہ کر میت کے لیے دعا کی جائے ۔
 میت اگر بالغ ہے خواہ مرد ہو یا عورت اس کے لیے ان الفاظ کے ساتھ دعا پڑھنا مسنون ہے: ’’اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا، اللّٰهُمَّ مَنْ أَحْیَیْتَهُ مِنَّا فَأَحْیِهِ عَلَی الإِسْلاَمِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَی الإِیْمَانِ‘‘. 
 اور اگر میت نابالغ لڑکا ہو تو یہ دعا پڑھیں: ’’اللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطاً وَاجْعَلْهُ لَنَا أَجْراً وَذُخْراً وَاجْعَلْهُ لَنَا شَافِعاً وَمُشَفِّعاً‘‘.
 اور اگر میت نابالغ لڑکی ہو تو یہ دعا پڑھیں: ’’اللّٰهُمَّ اجْعَلْهَا لَنَا فَرَطاً وَاجْعَلْهَا لَنَا أَجْراً وَذُخْراً وَاجْعَلْهَا لَنَا شَافِعَةً وَّمُشَفِّعَةَ‘‘.
اس کے بعد چوتھی تکبیر کہی جائےاور دونوں طرف "السلام علیکم ورحمة الله"   کہہ کر سلام پھیردیں  ۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144012200742

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں