بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں امام کا اونچی آواز سے   ثناء، درود اور دعا وغیرہ پڑھنا


سوال

نمازِ جنازہ میں امام کا اونچی آواز سے   ثنا ، درود اور دعا وغیرہ   پڑھنے کے بارے میں معلومات چاہیے ۔

جواب

نمازِجنازہ  میں دو رکن ہیں:  1-چار  تکبیرات  2- قیام۔

ثناء، درود شریف اور ادعیہ پڑھنا جنازہ میں مسنون ہیں ۔  اور ان  کو آہستہ پڑھنا  نماز کی طرح مسنون ہے،  البتہ اگر امام نے دعائیں وغیرہ جہراً  پڑھ لیں  تو بھی نماز جنازہ درست ہوجائے گا، لیکن سنت کے مطابق نہیں ہوگا۔

"ویسلم بلا دعاء بعد الرابعة تسلیمتین ناویاً المیت مع القوم  ویسر الکل إلا التکبیر، زیلعي وغیره، لکن في البدائع: العمل في زماننا علی الجهر بالتسلیم". (ردالمحتار  ج ،2- ص : 213  باب صلاۃ الجنازۃ، ط ، سعيد) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں