بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جنازہ ادا کرتے وقت جوتے پہننا


سوال

نمازِ  جنازہ ادا کرتے وقت جوتے پہننا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

جوتے پہننا ضروری نہیں ہے،  اگر جوتے /چپل پاک ہیں تو ان کو اتارنا بھی ضروری نہیں، اگر چاہیں تو ان ہی جوتوں/چپلوں  میں نمازِ  جنازہ پڑھ سکتے ہیں۔ البتہ اگر وہ جگہ یقینی طور پر ناپاک ہو جہاں کھڑے ہوں اور جوتے پاک ہوں (یعنی ان کے اوپر کا حصہ پاک ہو) تو انہیں اتار کر ان کے اوپر کھڑے ہوجائیں۔ 

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة - (1 / 398):

"وإذا صلى على موضع نجس، وفرش نعليه، وقام عليهما جاز، ولو كان لابساً لهما لايجوز؛ لأنهما يكونان تبعاً له حينئذٍ".

حاشية على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح - (1 / 383):

"ولو افترش نعليه، وقام عليهما جاز، فلايضر نجاسة ما تحتهما، لكن لا بد من طهارة نعليه مما يلي الرجل، لا مما يلي الأرض". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں