نفل نمازپڑھنےکاطریقہ کیا ہے؟
نفل نماز پڑھنے کا وہی طریقہ ہے جو فرض نماز پڑھنے کا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ فرض نماز کی صرف دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد دوسری سورت ملانے کا حکم ہے، جب کہ نوافل کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت ملانا ضروری ہے، اسی طرح چار رکعات والی نفل نماز میں دوسری رکعت کے قعدہ میں تشہد کے بعد درود شریف اور دعا پڑھنا اور تیسری رکعت کے شروع میں ثنا پڑھنا بھی مستحب ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201310
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن