بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدے کی حالت میں دعا مانگنے کا طریقہ


سوال

کہتے ہیں کہ نفل نماز میں سجدے میں دعا مانگیں! تو یہ نفل نماز میں مانگی جائے گی یا پھر جو ہم سجدہ کرتے ہیں، قرآن مجید کاویسے سجدہ کر کے اس میں بھی مانگ سکتے ہیں؟

جواب

اگر کوئی شخص سجدہ کی حالت میں دعا مانگنا چاہتا ہو تو نماز کے بغیر ویسے سجدہ میں دعا مانگنے کے بجائے نفل نماز کے سجدے میں ہی دعا مانگنی چاہیے، البتہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ  نفل نماز میں دعا صرف عربی زبان میں مانگی جائے اور کوئی ایسی چیز نہ مانگی جائے جو لوگوں سے بھی مانگی جاسکتی ہو، مثلاً ’’اے اللہ !مجھے روٹی کھلادے‘‘ وغیرہ، کیوں کہ اس طرح کے جملوں سے نماز فاسد ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200503

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں