بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفاس کی مدت


سوال

یکم دسمبر کو میری بیٹی آپریشن سے پیدا ہوئی ہے، شریعت کی رو سے میری بیوی کو کب نہا کر پاک ہونا ہوگا ؟ کوئی کہتا ہے کہ 35 دن بعد اور کوئی کہتا ہے کہ 40 دن بعد، آپ راہ نمائی فرمائیں!

جواب

بچہ پیدا ہونے کے بعدعورت کو کچھ دن  خون آتا ہے اس کو "نفاس" کہتے ہیں، اس خون کی مدت زیادہ سے زیادہ  چالیس دن ہے اور کم کی کوئی حد نہیں،  اگر کسی کو ایک آدھ گھڑی خون آکر بند ہو جائے تو وہ بھی نفاس ہے، چالیس دن کے اندر جب تک عورت کو یہ خون آتا رہے گا وہ ناپاک ہو گی اور جب یہ خون بند ہو جائے اُس وقت وہ پاک ہو جائے گی، اس کے بعد غسل کر سکتی ہے،اور اس خون کے بند ہونے کے بعد وہ پاک ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200387

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں