بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفاس منقطع ہونے کے بعد پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے خون آنا


سوال

نفاس میں اگر 10 دن بعد نفاس والا خون بند ہو جائے اور کسی انفیکشن کی وجہ سے پیشاب سے خون آئے تو پاکی اور نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً  نفاس کا خون بند ہو گیا ہے، اور انفیکشن کی وجہ سے پیشاب میں خون کی آمیزش ہو رہی ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ خاتون پاک قرار پائے گی،  اور غسلِ واجب کرنے کے بعد نماز و دیگر عبادات ادا کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200917

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں