بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی و رسول میں فرق


سوال

نبی اوررسول میں کیا فرق ہے؟برائے کرم راہنمائی فرمائیں۔

جواب

نبی اوراللہ رب العزت کے اس برگزیدہ بندہ کو کہتے ہیں کہ جس پر وحی آتی ہواوروہ مخلوق کی ہدایت پرمن جانب اللہ مامورہوخواہ وہ صاحبِ کتاب ہویا نہ ہو جبکہ رسول انبیاء کرام میں سے اس شخصیت کو کہتے ہیں جس کونئی شریعت یا نئی کتاب دی گئی ہوگوہررسول نبی توہوتاہے لیکن ہرنبی رسول ہویہ ضروری نہیں ۔ البتہ یہ یادرہےکہ بعض مرتبہ ایک کا اطلاق دوسرے پر بھی ہوتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں