بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی اکرم صلی اللہ علیہ سسلم کے بال مبارک کی مقدار


سوال

آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے زلفیں رکھی تھیں،  کیا کوئی خاص مقدار معلوم ہےکہ کتنی زلف سنت ہے؟ اور آج کل جو گردن کے نیچے کاندھوں تک رکھے جاتے ہے ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

حضورِ اکرم ﷺ زلفیں  رکھتے تھے، بال مبارک کبھی نصف کان تک، کبھی کان کی لو تک ہوتے اور جب بڑھ جاتے تو شانہ مبارک سے چھوجاتے،یعنی نبی ﷺ جب بال کٹواتے تھے تو کانوں کی لو تک کٹواتے تھے، پھر وہ بڑھ کر آدھی گردن تک پہنچ جاتے تھے، پھر کاندھے پر پڑ جاتے تھے،اس وقت آپ ﷺ دوبارہ کٹوالیتے تھے، چناں چہ کاندھوں تک بال رکھنا تو درست ہے، لیکن کاندھوں سے نیچے تک نہیں رکھنے چاہییں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200764

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں