بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں نکاح کرنا


سوال

نکاح کے وقت دلہا اور دلہن ناپاکی کی حالت میں ہوں اور گواہ بھی جنابت کی حالت میں ہوں تو کیا ایسا نکاح ہو جائے گا؟

جواب

مذکورہ صورت اگرچہ نادر الوقوع ہے ، لیکن بالفرض اگر  مذکورہ تمام افراد  نکاح کے وقت ناپاکی کی  حالت میں ہوں تو بھی نکاح منعقد ہوجائے گا؛ اس لیے کہ نکاح کا ایجاب و قبول کرنے کے لیے پاک ہونا شرط نہیں ہے۔ نیز گواہ بننے کے لیے بھی پاک ہونا شرط نہیں ہے۔  لیکن ناپاکی  کی حالت میں جلد سے جلد غسل کرنا چاہیے۔غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے یا اسی حالت میں مسجد میں حاضر ہونا گناہ ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201566

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں