کیا حالتِ جنابت میں بال,ناخن,زیرِ ناف بال وغیرہ کاٹ سکتے ہیں یا نہیں؟ میں نے سنا ہےناپاکی کی حالت میں بال وغیرہ صاف نہیں کرنے چاہییں!
جنابت کی حالت میں ناخن ، بال اور اسی طرح زائد بالوں کی صفائی کرنا مکروہِ تنزیہی ہے۔
’’حلق الشعر حالة الجنابة مكروه، وكذا قص الأظافير، كذا في الغرائب‘‘.(الفتاوى الهندية 5/ 358)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200568
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن