بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں روزے کی نیت کرنا


سوال

ایک عورت کے حیض کے دن ختم ہوگئے، اس نے غسل کرلیااس حال میں کہ اس نے ناخنوں پر نیل پالش لگائی ہوئی تھی اب اس کے روزے کا کیاحکم ہے؟

جواب

صبح صادق سے قبل پاک ہوجانے کی  صورت میں روزے کی نیت کرلینے سے روزہ ہوجائے گا، البتہ نیل پالش جب تک موجود ہے اس وقت تک غسل درست نہیں ہوگا، اس لیے فوراً ناخن پالش چھڑائی جائے اور اگر اس غسل سے کوئی نماز ادا کی ہو تو ناخن پالش چھڑانے اور اس حصے پر پانی پہنچانے کے بعد اس نماز کا اعادہ ضروری ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں