بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں بچہ کو دودھ پلانا


سوال

جب بچہ رو رہا ہو اور اس کو چپ کرانے کےلیے دودھ دینا ضروری ہو اور عورت حالت جنابت میں ہو تو کیا عورت جنابت کی حالت میں بغیر غسل کے بچے کواپنا دودھ پلا سکتی ہے یا نہیں؟ عورت جنابت کی حالت میں بچے کو اٹھا کر بوتل کے ساتھ دودھ پلا سکتی ہے یا نہیں؟ کیادونوں صورتوں میں پہلے غسل یا وضو کرنا ضروری ہے؟  اگر عورت حالت جنابت میں بچے کو اپنا یا بوتل کا دودھ پلا دے تو اس سے بچے پر کوئی برا اثر تو نہیں پڑتا ہے؟

جواب

پاکی ایمان کا حصہ ہے؛ لہذا جنابت کے بعد جلد از جلد پاک ہوجانا چاہیے ، بلاوجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ البتہ بچہ کو دودھ پلانے کے لیے ماں کا پاک ہونا ضروری نہیں ہے؛ لہٰذا بچہ رورہاہو تو  جنابت کی حالت میں دودھ پلاسکتی ہے، تاہم دودھ پلاتے وقت ماں کو ذکر و اذکار میں مشغول رہنا بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں