بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نامحرم عورتوں سے گفتگواورٹی وی پرعلماء کا آنا


سوال

کیاکوئی مردکسی نامحرم عورت کے ساتھ گفتگوکرسکتاہے؟مفتی حضرات کاکسی عورت کے ساتھ ٹی وی چینل پرآناجائزہے؟

جواب

نامحرم عورتوں سے بلاضرروت گفتگو، ہنسی مذاق اوربے تکلفی درست نہیں اورسخت فتنہ کاموجب ہے۔،اوراگرضرروت پیش آئے تونگاہ نیچی کرکے بات چیت کی جائے،لہجے میں بھی شدت ہونی چاہیے۔فتاویٰ شامی میں ہے:

ولايکلم الاجنبیۃ الاعجوازاً۔

ٹی وی پرعلماء کا آنادرست نہیں،اگر چہ مجلس کسی عورت کے ساتھ نہ ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143702200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں