بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نام کے شروع میں لفظ ''عبد'' یا ''محمد'' لگانا


سوال

نام کے شروع میں محمد اور عبد کیوں لگایاجاتا ہے؟

جواب

''عبد''  کا معنی ہے ""بندہ"" ،ایسا نام جو اللہ تعالی کے ذاتی یا صفاتی نام پر مشتمل ہو اس کے شروع میں ''عبد''  لگا یا جاتاہے  ؛ تاکہ نام رکھنادرست ہو ، جیسے عبداللہ ،عبدالرحمن، عبدالرحیم ( اللہ کا بندہ، رحمن کا بندہ، رحیم کا بندہ)

"محمد" کا لفظ نام کے شروع میں برکت کے حصول کےلیے لگایا جاتاہے فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں