بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نام کی انگریزی اسپیلنگ


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام ’’فضل اللہ صدیقی‘‘  رکھا ہے۔ اور یہ قرآنِ پاک کی سورۃ جمعہ میں{ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ} میں جس طرح پڑھا جاتا ہے،  میں چاہتا ہوں اسی طرح انگریزی میں بھی لکھا اور پڑھا جائے۔ ازراہِ مہربانی اس کی صحیح انگریزی ہجے بتا دیجیے؛  تاکہ راقم جلد اس کا پیدائشی  سرٹیفیکیٹ بنوالے۔  

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ’’فضل اللہ صدیقی‘‘ نام کی انگریزی لکھائی اس انداز سے کی جائے: 

Fazlullah Siddiquei

البتہ قرآنِ مجید کے حوالے سے یہ بات ذہن میں رہے کہ قرآنِ مجید رومن لفظوں یا کسی بھی ایسی زبان میں لکھنا  درست نہیں ہے جس سے عربی حروف میں کمی بیشی یا تلفظ وادائیگی اور مخارج میں فرق آتاہو، لہٰذا قرآنِ مجید کی کتابت تو عربی میں ہی ہوگی. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200972

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں