بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نام رکھنے کا درست طریقہ


سوال

ہمیں اپنی بیٹی کا نام رکھنا ہے، اور اس کے نام کے لیے حرف نکلوانا ہے، اس سلسلہ میں ہماری راہ نمائی کریں!

جواب

نام رکھنے میں  افضل یہی ہے کہ اپنی بچیوں کے نام  اَزواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام پر  یا اچھے بامعنی عربی نام رکھے جائیں۔  اگر صحابیات کے نام معلوم کرنا ہوں یا اس طرح دیگر اچھے نام معلوم کرنا ہوں  تو ہماری ویب سائٹ میں ناموں والے سیکشن میں جاکر دیکھ لیں، وہاں مزید اچھے اچھے معنیٰ والے نام موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نام رکھنے میں حرف نکالنے کی کوئی حقیقت نہیں، اور نہ اس کی شرعاً  کوئی حیثیت ہے، اس لیے اس چیز کی فکر کیے بغیر آپ اپنی بچی کا  کوئی بھی اچھا نام رکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201114

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں