بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناف بٹھانے کے عمل کی شرعی حیثیت کیا ہے؟


سوال

 ناف بٹھانے کا جو مخصوص طریقہ رائج ہے کہ کچھ وظیفہ پڑھ کرایک ہاتھ کی بالشت سے دوسرے ہاتھ کو ناپا جاتا ہے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟  آیا یہ عمل درست ہے؟ اور اس کا ثبوت کہاں سے ملتا ہے؟

جواب

یہ عمل بطورِ  علاج  تجربات سے ثابت ہے، اس میں دم کرتے ہوئے درود شریف اور قرآنی آیت پڑھی جاتی ہے۔ ہرعلاج کا ثبوت حدیث سے ہونا ضروری نہیں ہے، فی نفسہ جائز ہونا کافی ہے، چناں چہ مذکورہ طریقہ علاج کا بھی حدیث سے ثبوت نہیں ملتا، تاہم  اس عمل کو بطور علاج اختیار کرنا اور شفا اللہ رب العزت کی جانب سے ہونے کے عقیدے سے اختیار کرنے کی اجازت  ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں