بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناراض دوست کو راضی کرنے کا طریقہ


سوال

میری ایک جان بوجھ کر کی گئی غلطی کی وجہ سے میرا ایک عزیز دوست بہت ناراض ہو چکا ہے، کوئی وظیفہ بتائیں کہ وہ راضی ہو جائے!

جواب

آپ دو رکعت صلاۃ الحاجۃ کی نیت سے پڑھ کر اللہ کے حضور سچے دل سے اپنے دوست کا دل نرم ہونے کی دعا کریں، اور اپنے دوست سے معافی مانگیں اور اس کے  پیٹھ  پیچھے اس کے لیے دعائے خیر کریں اور کوئی نیک عمل کرکے اس کے ثواب کے بارے میں یہ نیت کریں کہ اللہ تعالی اس عمل کا ثواب اس کو پہنچا دے ان شاءاللہ جلد راضی ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201499

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں