بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناخن پالش کا حکم


سوال

کیا نیل پالش لگانے کی اجازت ہے؟میں نے سناہے کہ اگرنیل پالش لگی ہواوراس حالت میں انتقال ہوجائے تواس کا غسل بھی نہیں ہوتا۔

جواب

ناخن پالش لگانے سے اس کی تہہ جم جاتی ہے،جب تک اسے صاف نہ کردیا جائے پانی نیچے نہیں پہنچ سکتا،ناخن پالش کو صاف کیے بغیر نہ وضو ہوتاہے نہ غسل۔نیز اگرکسی کاانتقال اس حال میں ہوجائے کہ ناخن پالش لگی ہوتو علماء نے لکھا ہے کہ ناخن پالش صاف کرکے اسے غسل دیا جائے گا۔

شہیداسلام حضرت مولانامحمدیوسف لدھیانویؒ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریرفرماتے ہیں:

سوال:اگرکہں موت آگئی توناخن پالش لگی عورت کی میت کاغسل صحیح ہوجائے گا؟

جواب:اس کا غسل صحیح نہیں ہوگا،اس لیے ناخن پالش صاف کرکے غسل دیاجائے۔[آپ کے مسائل اوران کاحل،عنوان:ناخن پالش والی میت کی پالش صاف کرکے غسل دیں،جلد:3،صفحہ:151،مطبوعہ:مکتبہ لدھیانوی کراچی]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143609200040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں