بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نابالغ بچہ اگر حلق نہ کروائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

 ایک آدمی اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے  گیا، ان کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا 5 سال کا،  تو اس نے بھی 2 عمرہ کیے، لیکن بچے نے حلق نہیں کروایا،  اب اس کا کیا حکم ہے؟  آیا اس کا دم لازم ہوگیاہے یا نہیں؟

جواب

نابالغ بچہ چوں کہ احکامِ شرعیہ کا مکلف نہیں ہے ؛ اس لیے اگر 5 سالہ بچے کا حلق نہیں کروایا گیا تو اس پر دم وغیرہ لازم نہیں ہوگا۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2/ 340)
''ولما كان الصبي غير مخاطب كان إحرامه غير لازم، ولذا لو أحصر وتحلل لا دم عليه ولا جزاء ولا قضاء''۔
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201342

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں