بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میں نے ایک لڑکی سے بھی شادی کی تو مجھے کلما کی طلاق کے الفاظ سے طلاق معلق کرنا


سوال

میری والدہ میرے مرضی کے منگنی سے ناخوش تھی اور کہتی تھی آگر آپ میری مرضی کے بغیر منگنی کروگے تو آپ میرے سے آزاد ہو آپ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا تو میں غصے میں آ کر قرآن پاک اٹھا یا اور قرآن پاک کا حلف اٹھایا اور کھا اگر آیندہ میں نے ایک لڑکی سے بھی شادی کی تو مجھے کلما کی طلاق ہو اور بار بار کھا اب میں بھی پریشان ہو اور میرے والدین بھی پریشان ہیں برائے کرم مہربانی کر کے اس مسئلے کا صحیح شرعی حل بتائیں بڑی نوازش ہوگی

جواب

سائل کے  الفاظ سےکہ  میں نے ایک لڑکی سے بھی شادی کی تو مجھے کلما کی طلاق ہو،   طلاق کے الفاظ نہیں ہیں، اس لیئے ان الفاظ کی بناء پر   آیندہ نکاح کرنے کی صورت میں کوئی طلاق  واقع نہیں ہوگی۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143708200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں