بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میں تمہیں آزاد کرتاہوں سے طلاق کا حکم


سوال

کسی نے بیوی کو غصہ میں ایک مرتبہ بولاکہ : میں تمہیں مکمل آزاد کرتاہوں ،توا س سے کتنی طلاقیں پڑتی ہیں؟

جواب

’’آزاد کرتاہوں‘‘سے ایک طلاق صریح بائن واقع ہوجاتی ہے،یعنی ان الفاظ سے ایک طلاق واقع ہوکرنکاح ٹوٹ جائے گا،دوبارہ گواہوں کی موجودگی میں مہرکے ساتھ تجدیدِنکاح کرنالازم ہوگااور آئندہ کے لیے شوہر فقط دو طلاقوں کا مالک ہو گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں