بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میٹرس (گدے) پاک کرنے کا طریقہ


سوال

چھوٹے بچے عموماً بستر پر پیشاب کر دیتے  ہیں اور میٹرس (گدے ) بھاری ہوتے ہیں، تو اس کو پاک کرنے کا کیاطریقہ ہے ؟

جواب

میٹرس اور گدے کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان پر تین پرتبہ پانی بہایا جائے اور ہر مرتبہ اس کو اتنی دیر تک  چھوڑ دیا جائے  کہ یہ سوکھ جائیں، یا کم از کم اس پر اتنی دیرپانی بہایا جائے  کہ اس کے پاک ہونے کا غالب گمان ہو جائے۔

اگر  اس گدے کو نہیں دھویا گیا، اور اس پر موجود پیشاب خشک جائے اور اس کا اثر ظاہر نہ ہو تو  گدا ناپاک رہے گا، اس پر نماز پڑھنا درست نہ ہوگا، البتہ اس پر بچھائی جانے والی چادر پاک رہے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200439

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں