بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میراث سے محروم کرنے سے متعلق حدیث


سوال

''وراثت کا مال جو کھائے گا قیامت کے دن جنت کا حصہ اُس کو دینا ہو گا جس کا مال کھایا''۔ یہ حدیث عربی میں مع حوالہ بتا دیں!

جواب

حدیث شریف اس طرح ہےکہ جو شخص وارث کو اس کی وراثت سے محروم کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے حصے سے محروم کر دیں گے، چناں چہ مشکاۃ شریف  میں ابن ماجہ کے حوالے سے حضرت  انس رضی اللہ کی روایت ہے :

''وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قطع ميراث وارثه قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة» . رواه ابن ماجه''۔ (مشكاة المصابيح (2/ 926) کتاب الفرائض، باب الوصایا، الفصل الثالث، ط:المكتب الإسلامي - بيروت)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں