بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں یا بیوی کے انتقال کی صورت میں دوسرے کے لیے چہرہ دیکھنے کا حکم


سوال

بیوی کے مرنے کے بعد شوہر اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے اور اس کو کاندھا دے سکتا ہے اور شوہر کے مرنے کے بعد بیوی اپنے شوہر کا چہرہ دیکھ سکتی ہے ?

جواب

بیوی کے مرنے کے بعد شوہر کے لیے  بیوی کا چہرہ دیکھنا اور شوہر کے مرنے کے بعد بیوی کے لیے شوہر کا چہرہ دیکھنابلاتردد جائز ہے،اسی طرح شوہر بیوی کے جنازے کو کاندھا  بھی دے سکتا ہے،  البتہ شوہر بیوی کے انتقال کے بعد اسے چھو نہیں سکتا ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں