بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مہندی لگانے سے وضو کا حکم


سوال

مہندی لگانے سے وضو ہوجاتا ہے یا نہیں؟

جواب

مہندی لگانے سے اگر یہ مراد ہے کہ مہندی لگانے کے بعد وہ تر یا خشک حالت میں تہہ کی صورت میں جسم پر موجود ہو، تو  ایسی حالت میں وضو  صحیح ہونے کے لیے پانی جسم تک پہنچانا ضروری ہوگا، اگر پانی جسم تک پہنچ جائے تو وضو ہوگا، ورنہ نہیں۔

اور اگر مہندی لگاکر وضو کرنے سے مراد یہ ہے کہ مہندی لگانے کے بعد جو رنگ آتاہے اس حالت میں وضو کا کیا حکم ہے؟ تو عموماً مہندی پانی جسم تک پہنچنے سے مانع نہیں ہوتی، لہٰذا مہندی کا رنگ لگا ہونے کی حالت میں وضو ہوجائے گا اگرچہ رنگ اترتے وقت جھلی کی صورت میں اترے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں