بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مکان کے اوپر ''ماشاء اللہ'' لکھنے کا حکم


سوال

مکان کے اوپر "ماشاء الله"لکھنا کیسا ہے، تاکہ کسی کی نظر نہ لگے؟

جواب

مکان کے اوپر "ماشاء الله"لکھنے میں مضائقہ نہیں ہے، البتہ جس تختی وغیرہ پر یہ طغرہ لگایا جائے وہ اتنی مضبوطی سے لگایا جائے کہ اس کے گرنے اور بے ادبی کا احتمال نہ ہو، بصورتِ دیگر ادب کے خلاف ہوگا۔ باقی مکان کو نظر  و شر اور شیطانی اثرات سے بچانے کے لیے اس میں قرآن مجید کی تلاوت، نفل وغیرہ کی ادائیگی اور پاکی کا اہتمام کیا جائے، سورہ بقرہ، منزل اور آیۃ الکرسی پڑھ  لی جائے تو بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں