بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکان کرایہ پردے رکھاہوتوقربانی واجب ہے یانہیں؟


سوال

اگر کسی کے پاس ایک ہی مکان ہے لیکن اس میں وہ خود نہیں رہتا بلکہ کرایہ پر دے رکھا ہے اور وہ خود کرایہ کے گھر میں رہتا ہے تو کیا اس گھر کی وجہ سے اس پر قربانی واجب ہوجائے گی؟

جواب

ہرعاقل بالغ  مقیم شخص جس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی یااس کی قیمت کے برابرنقدرقم یاضرورت سے زائدسامان یارہائش کے مکان سے زائدمکان یاجائیدادیاضرروت سے زائدگھریلوسامان یامال تجارت وغیرہ موجودہوتوایسے شخص پر قربانی واجب ہے۔صورت مسئولہ میں چونکہ یہ مکان فی الحال حاجت اصلیہ سے زائدہے لہذامذکورہ شخص پرقربانی کرناواجب ہے۔ 


فتوی نمبر : 143611200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں