بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موہم شرک اشعار کا حکم


سوال

یارسول الله انظر حالنا یا حبیب الله اسمع قالنا إنني في بحر غم مغرق خذیدي سهل لنا إشکالنا

ان اشعار کے بارے میں بتادیں کہ کیا یہ درست ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیوں ؟

جواب

ان اشعار کے معانی اگرچہ بتا ویل درست و صحیح ہو سکتے ہیں، مگر چوں کہ (بظاہر) ان  سے  شرک کا وہم ہوتا ہے ، اس لیے عوام کے سامنے  ان کا پڑھنا  فتنہ کا سبب  ہے،اس سے بچنا   چاہیے اور  عوام کے سامنے ان کو  پڑھنے والا گناہ گار ہوتا ہے ، لہٰذا ان کا پڑھنا  جائز نہیں  ہے۔ (مستفاد: فتاوی رشیدیہ ص184  ط:عالمی مجلس تحفظ ِ اسلام)  فقط واللہ تعالیٰ اعلم


فتوی نمبر : 144001200805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں