بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مونچھوں کے لیے قینچی اور استرے کا استعمال


سوال

مونچھوں کے بال کس طرح بنائے جائیں ؟قینچی سے یا استرے سے ؟ مدلل وضاحت فرمائیں!

جواب

 بہتر یہ ہے کہ مونچھیں قینچی وغیرہ سے کاٹی جائیں اور اتنی چھوٹی کردی جائیں کہ مونڈنے کے قریب معلوم ہوں، احادیث طیبہ میں مونچھوں کے بارے میں ”جز“، ”احفاء“ اور”انهاک“ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں، ان سے قینچی وغیرہ سے لینا ہی مفہوم ہوتا ہے؛ اس لیے کہ ان کے معنی مطلق کاٹنے یا مبالغہ کے ساتھ کاٹنے یا لینے کے ہیں،  باقی استرہ اور بلیڈ سے صاف کرنا بھی جائز ہےلیکن بہتر یہ ہے کہ قینچی کااستعمال کیاجائے۔(فتاوی شامی  550/2      ، 407/6 ،         642/1  ط:سعید۔) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں