بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موقوفہ زمین سے نفع کی شرط لگانا


سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ: اگر کوئی شخص اس شرط پر مسجد کے پا نی کے لیے کنو یں کی زمین دے کہ آپ کنو اں کھودنے کے بعد اس کا پانی مجھے بھی اپنے ہوٹل یا گیسٹ ہا ؤس کے لیے دیں۔ اس کے بدلے جو میں آپ کو مفت زمین دے رہا ہوں ۔کیا یہ شرط لگانا جا ئز ہے ؟

جواب

مذکورہ شخص مسجدکے کنویں کے لیے زمین دیتے وقت اپنے لیے  پانی کی سہولت کی شرط لگاتاہے تویہ شرط لگانادرست ہے،یہ شخص اس شرط کی بناپرکنویں سے پانی حاصل کرسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143711200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں