ہم قرآنِ کریم موبائل پر پڑھ لیتے ہیں تو ایسے ٹھیک ہے یا نہیں ؟ اور قرآنِ مجید میں نہ پڑھنے سے گناہ تو نہیں ہے؟
موبائل میں تلاوت کرسکتے ہیں، منع نہیں ہے، البتہ بے وضو اسکرین کو ہاتھ نہ لگائیں، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو چھو سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200995
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن