بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں بیوی کی تصویر رکھنا


سوال

کیا نکاح ہوجانے کے بعد لڑکی کی تصوریر کو اپنے ساتھ پرقی آلات میں (برقی صورت )میں رکھنا جائز ہے؟ میر ے  لیے  فوری طور پر رخصتی میں کچھ وجوہات ہیں۔ میری شہوت بھی ناقابو ہے۔ تو میں اپنی زوجہ کی تصاویر رکھ سکتا ہوں رخصتی تک؟ (میں یہ کام اس لیے کرتاہوں  کہ میرا دھیان کسی غیرمحرم کی طرف نہ چلا جائے)۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب تک نکاح اور رخصتی کا انتظام نہ ہو، کثرت سے روزے رکھنے کا اہتمام کریں اور نیک صحبت اور مجالس اختیار کریں۔  برقی آلات میں منکوحہ یا کسی جان دار کی تصویر رکھنے کی شرعاً اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں