بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل فون اور لیپ ٹاپ میں بے وضو تلاوت کرنا


سوال

کیا ہم بغیر وضو کے قرآن پاک کو موبائل یا لیپ ٹاپ پر پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

قرآنِ کریم کو دیکھ کر ہاتھ لگائے بغیر زبانی تلاوت کرنا جائز ہے، چناں چہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ میں دیکھ کر بے وضو قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے، اگر اسکرین پر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو بے وضو موبائل اور لیپ ٹاپ کی اسکرین کو چھونا جائزنہیں ہے، البتہ مختلف اطراف سے چھونا اور پکڑنا بھی جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں