بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل اکاؤنٹ مثلاً موبی کیش ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ کھلوانا کیسا ہے؟


سوال

 سموں کے موبائل اکاؤنٹ مثلاً: موبی کیش، ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ کھلوانا کیسا ہے؟ موبائل اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے اور اپنے نیٹ ورک پر لوڈ کرنے پر جو ایم بی منٹس اور میسیجز ملتے ہیں ان کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

نیز موبائل اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرواتے وقت دُکان دار ایک ہزار روپے پر دس روپے اضافی لیتے ہیں، دُکان دار کا دس روپے اضافی لینا کیسا ہے؟ اس کا مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں !

جواب

۱) صورت مسئولہ میں اکاؤنٹ ہولڈر  جو مخصوص رقم کمپنی میں جمع کراتا ہے اور کمپنی اس مخصوص رقم جمع کرانے کی شرط پر اکاؤنٹ ہولڈر کو یومیہ فری منٹس اور میسیجز وغیرہ کی سہولت فراہم کرتی ہے درحقیقت یہ قرض ہے، قرض دینا تو فی نفسہ جائز ہے، لیکن کمپنی اس پر جو  مشروط منافع دیتی  ہے یہ  شرعاً ناجائز ہے۔ اس لیے کہ قرض پر شرط لگا کر نفع اٹھانے کو نبی کریم ﷺ نے سود قرار دیا ہے۔ (مصنف بن أبی شیبہ، رقم: ۲۰۶۹۰ )

' فتاوی شامی ' میں ہے: ' وفي الأشباه: کلّ قرضٍ جرّ نفعاً فهو حرام'۔ ( ج: ۵، ص: ۱۶۶، ط: سعید)۔

۲)   چوں کہ مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز معاملے کےساتھ مشروط ہے ؛ اس لیے یہ اکاؤنٹ کھلوانا یا کھولنا جائز نہیں ہے، لہٰذا اس کے کھولنے پر اضافی رقم لینا بھی جائز نہیں ہوگا۔  اگر اس عقد میں قرض پر نفع اٹھانے کی شرط نہ ہوتی اور جائز معاملہ ہوتا تو دُکان دار کے لیے سروس چارجز کی مد میں اضافی رقم لینا جائز ہوتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں